بالاکوٹ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، 3ملزمان گرفتار

منگل 8 اگست 2023 18:43

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2023ء) ضلعی پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف فائنل رائونڈ کے پہلے مرحلہ میں ایس ڈی پی او تھانہ جات سرکل بالاکوٹ سعید الرحمان یدون کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کےخلاف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تھانہ بالاکوٹ کی حدود سے منشیات فروشوں شہباز افتخار ولد راجہ افتخار حسین سے 3500 گرام ،ماجد ولد انور سے 2190 گرام،اور اجلال ولد ہمایون سے 2170 گرام چرس برآمد کر کے تینوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے اس ضمن میں ایس ڈی پی او تھانہ جات سرکل بالاکوٹ سعید الرحمان یدون نے واضح کیا ہے کہ انہیں ڈی پی او ضلع مانسہرہ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کی سخت ہدایات جاری ہو چکی ہیں اور وہ کسی بھی جرائم پیشہ خاص منشیات فروش سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے،انہوں نے منشیات کا دھندہ کرنے والوں کو معاشرے کا ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے معاشرتی ناسور کو معاف نہیں کرینگے جنہوں نے ہماری نوجوان نسل کو برباد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں