بالاکوٹ،سیاحوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 10 اگست 2023 18:06

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2023ء) بالاکوٹ پولیس نے سیاحوں کے موبائل فونز چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 4موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نوید احمد ولد اورنگزیب سیاحتی مقام پر آنے والے سیاحوں کے موبائل فونز چوری کرتاتھا۔ایس ایچ اوتھانہ بالاکوٹ نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فونز برآمد کر لئے ۔ملزم کے خلاف تھانہ بالاکوٹ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں