ڈویژنل پولیس آفیسر بالاکوٹ کا بابو سرٹاپ تک کی تمام پولیس چوکیوں کا دورہ، سیاحوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیں

پیر 18 ستمبر 2023 15:52

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2023ء) ڈویژنل پولیس آفیسر بالاکوٹ نزیر خان نے سرکل بالاکوٹ کی حدود میں موجود بابو سرٹاپ تک کی تمام پولیس چوکیوں کا دورہ کیا اورسیاحوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انھیں سیاحوں اور مقامی افراد کی سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیں۔ علاوہ ازیں انھوں نے چائنیز ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بالاکوٹ کا بھی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں