ٹی ایم اے مانسہرہ کے زیرانتظام چلنے والے 15 انڈسٹریل ہومز میں تربیتی کورس مکمل ہونے پر تقریب

جمعہ 26 اپریل 2024 14:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کے زیرانتظام چلنے والے 15 انڈسٹریل ہومز میں ایک سالہ تربیتی کورس مکمل ہونے پر میونسپل ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین تحصیل مانسہرہ شیخ محمد شفیع جبکہ صدارت مظہر مظفر ٹی ایم او مانسہرہ نے کی۔ 2023میں تربیت مکمل کرنے والی بچیوں کو سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر حسن کارکرگی کی حامل بچیوں کو چیئرمین اور ٹی ایم او مانسہرہ نے کیش انعامات سے نوزا جبکہ چیئرمین اور ٹی ایم او مانسہرہ نےکہا کہ ٹی ایم اے مانسہرہ کا یہ اقدام خواتین کو معاشی خوشحالی میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس موقع پر اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ آنے والے سیشن میں زیادہ سے زیادہ بچیوں اور خواتین کو ہنرمند بنانے کےلئے داخلہ مہم تیز کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں