ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 13 مئی 2024 16:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 6 تا 12 مئی کے دوران 35 مُختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ریسکیو کنٹرول روم کو ٹوٹل 3535 کالز موصول ہوئیں، جن میں 1340 معلوماتی اور فیک كالز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو مانسہرہ نے گزشتہ ہفتہ 35 ایمرجنسی حالات میں 39 افراد کو خدمات فراہم کیں جن میں 26 میڈیکل، 6 ٹریفک حادثات، 2 گولی لگنے اور ایک ڈوبنے کا واقعہ شامل ہے۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 41 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں، جن میں 17 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 24 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں