مانسہرہ پولیس کی کارروائیوں میں 3 منشیات فروش گرفتار

جمعہ 24 مئی 2024 15:33

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) مانسہرہ پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو 250 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ اوگی کی پولیس نے شیرگڑھ کے رہائشی شہباز ولد محمد ریاض نامی منشیات فروش کو گرفتار کر کے ملزم سے موقع پر 2 کلو717 گرام چرس برآمد کر لی۔دوسری کارروائی میں تھانہ خاکی پولیس نے دوتار سیداں اور بھیرکنڈ اتلا کے رہائشی منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان یاسرشاہ ولد شریف شاہ اور ناصر شاہ ولد حسین شاہ سے موقع پر 1 کلو533 گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں