zمانسہرہ ناران روڈ N 15 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

پیر 13 مئی 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) مانسہرہ ناران روڈ N 15 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ۔ ناران روڈ پر گنول کے مقام پر بھاری سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ روز مذکورہ شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گء تھی۔

(جاری ہے)

چنانچہ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند کی خصوصی ہدایات پر ممبر نارتھ مرشد امین اور ڈائریکٹر مینٹیننس امجد علی کے زیر نگرانی متعلقہ عملہ نے ضروری مشینری سمیت فوری آپریشن شروع کر دیا ' کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے عمل سے ملبہ اور صفائی کا کام تقریباً 40 گھنٹے کے اندر مکمل ہوا اور آج مذکورہ شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ' اس کلیئرنگ آپریشن کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے - یاد رہے کہ نیشنل ہاء وے اتھارٹی اپنے شاہراہوں کو ہر حالت میں ٹریفک کیلئے بحال رکھنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔

… اعجاز خان

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں