مانسہرہ ناران روڈ این15-کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، ترجمان این ایچ اے

پیر 13 مئی 2024 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) مانسہرہ ناران روڈ این15-کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مانسہرہ-ناران روڈ پر گنول کے مقام پر بھاری سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ روز مذکورہ شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی تھی چنانچہ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند کی خصوصی ہدایات پر ممبر نارتھ مرشد امین اور ڈائریکٹر مینٹیننس امجد علی کی زیرنگرانی متعلقہ عملہ نے ضروری مشینری سمیت فوری آپریشن شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے عمل سے ملبہ اور صفائی کا کام تقریباً 40گھنٹے کے اندر مکمل ہوا اور مذکورہ شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ اس کلیئرنگ آپریشن کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ۔یاد رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنی شاہراہوں کو ہر حالت میں ٹریفک کیلئے بحال رکھنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں