اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کا صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کنگ عبداللہ ہسپتال کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 12:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کنگ عبداللہ ہسپتال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی آفس مانسہرہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے صحت کی خدمات، ادویات کی دستیابی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کنگ عبداللہ ہسپتال، ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹرز ڈیوٹی کرتے ہوئے پائے گئے، تاہم پیڈز اور سرجیکل وارڈز میں رات کی شفٹ کے دوران ریکارڈ کی دیکھ بھال میں چند مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جس کو بہتر کرنے کے لئے انہوں نے ضروری ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں