ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور تھانہ اوگی میں منعقدہ کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنیں گے

منگل 14 مئی 2024 16:06

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور جمعرات کو تھانہ اوگی میں سہ پہر3 بجے کھلی کچہری سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں ڈی پی او محکمہ پولیس سے متعلق عوامی مسائل براہ راست سن کر انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔ شہریوں سے گذارش ہے کہ وہ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کو اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کرنے کیلئے تھانہ اوگی تشریف لائیں تاکہ پولیس ڈیپارٹنمنٹ سے متعلق مسائل کو حل کروایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں