ہزارہ ،کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھالیا

منگل 14 مئی 2024 20:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب میں آل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدراشفاق حسین شاہ ، صوبائی صدرملک ریاض،چیف انجنیئر سی اینڈ ڈبلیو رفاقت شاہ کے علاوہ دیگر افسران اور کنٹریکٹرز نےبھی کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ سے ارشادخان صدرکے علاوہ راجہ زاہدبشیر،سہیل خان،سیدمدثرشاہ،یوسف تنولی اوردیگرعہدیداران ،ضلع بٹگرام سے نعیم خان صدرجبکہ تورغرسے سرورگل اورتیموراللہ شاہ،ذکارشاہ نے حلف اٹھایا۔ آل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرسیداشفاق حسین شاہ ،خیبر پختونخوا کے صدرملک ریاض اورصدرضلع مانسہرہ ارشادخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹرز کاملک کی تعمیروترقی میں اہم کردار ہے ، مشکل حالات میں بھی ہم نے تعمیروترقی کے اس سفرکوجاری رکھاہے،کنٹریکٹرز کے مسائل کا حل نکال کر ان کے حقوق کاتحفظ یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں