مانسہرہ پولیس کی کارروائیاں ، 2 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو 702 چرس برآمد

بدھ 15 مئی 2024 10:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) مانسہرہ پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو 702 چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود سے مانسہرہ چنئی کے رہائشی وقاص احمد کو چرس بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر 2 کلو 205 گرام چرس برآمد کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں تھانہ سٹی کی پولیس نے چکڑیالی کے رہائشی چن زیب کو گرفتار کر کے ڈھائی کلو چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں