مانسہرہ، ڈکیتی کی غرض سے دکاندار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

بدھ 15 مئی 2024 15:12

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) مانسہرہ پولیس نے ڈکیتی کی غرض سے دکاندار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود چکڑیالی میں 10 مئی کو 8 بجکر 20 منٹ پر ڈکیتی کی عرض سے دکاندار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزمان اور سہولت کار کو عوام کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان سے پستول اور چوری کئے گئے موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان میں لساں نواب کا رہائشی سفیر ، پھلڑہ کے رہائشی نصیر اور عمیرشامل ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں