پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں کمپیوٹر لیب کو دوبارہ فعال کر دیا گیا

بدھ 15 مئی 2024 15:14

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں پولیس اہلکاروں کے لئے کمپیوٹر لیب کو دوبارہ فعال کر کے تمام ٹرینیز کی روزانہ کی بنیاد پر کلاسز کا اجراء کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ نے ڈی ایس پی ایڈمن وحید خان اور دیگر افسران کے ہمراہ کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا اور تمام کمپیوٹرز کا معائنہ کیا۔انہوں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب میں جو بھی مسئلہ ہو اسے فوری طور پر حل کیا جائے، کمپوٹر کلاسز روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ طور پر لی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کمپوٹر وقت کی اہم ضرورت ہے، نئی نسل کو کمپیوٹر پر مہارت حاصل ہونی چاہیے لہذا تمام ریکروٹس محنت کریں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں