مانسہرہ، ڈی پی او نے جرائم کے خاتمہ کے لیے ایس ایچ اوز کے نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کروا دیئے

بدھ 15 مئی 2024 17:19

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے جرائم کے خاتمے اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئےتمام ایس ایچ اوز کے نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کروا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نےاپنے پیغام میں کہا کہ آپ کے علاقہ میں اگر کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی ہورہی ہے تو متعلقہ ایس ایچ او یا ڈی پی او مانسہرہ کےشکایت نمبر پر واٹس ایپ پر میسج کرکےاطلاع دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں