مانسہرہ جلکڈ روڈناران تک کھلتے ہی وادی کاغان ناران میں سیاحتی سیزن کا آغاز ہو گیا

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) مانسہرہ جلکڈ روڈناران تک کھلتے ہی وادی کاغان ناران میں موجودہ سال کے سیاحتی سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔صوبائی حکومت کے مشیر برائے سیاحت وثقافت آور آثار قدیمہ زاہد چن زیب کی حصوصی ہدایت آور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان کی احکامات پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ ونگ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خان آور انسپکٹر فیضان کی نگرانی میں جھیل روڈ پر رکاوٹیں دور کرنے کا کام گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تاکہ دنیا میں پاکستان کی پہچان سطح سمندر سے 10577 فٹ بلند برف پوش پہاڑوں کے درمیان طلسماتی حسن سے مالامال جھیل سیف الملوک کے قدرتی حسن کو وادی میں آنے والے سیاح بھی دیکھ سکیں ۔ناراں سے جھیل سیف الملوک تک تقریبا آٹھ کلومیٹر کے آس مشکل چیپ روڈ پر کے ڈی اے کا سٹاف سخت مشکلات کے باوجود بھاری مشینری کے زریعے تین بڑے گلیشئرز آور مٹی کے تودے صاف کرنے میں بڑی مشقت کے ساتھ مصروف ہیں ۔کے ڈی اے زرائع کے مطابق اگلے پانچ چھ دنوں میں جھیل سیف الملوک تک جیپ روڈ کلیر کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں