لاری اڈہ پولیس مانسہرہ نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

منگل 21 مئی 2024 14:19

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) مانسہرہ میں لاری اڈہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 430 گرام آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے لاری اڈہ پولیس نے میرپور ایبٹ آباد کے رہائشی منشیات فروش ارسلان ولد سردار محمد گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 430 گرام آئس برآمد کر لی۔ پولیس لاری اڈہ نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں