وادی کونش ویلی میں برف باری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ ، بجلی غائب

منگل 7 جنوری 2020 14:07

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) مانسہرہ کی وادی کونش ویلی میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ علاقہ سے بجلی بھی غائب ہو گئی ہے، بٹل کے اطراف کو ملانے والی سڑکیں اور کچے راستے برف باری کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کی رات سے شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پہاڑوں پر تقریباً 3 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، بٹل اور نزدیک کے اطراف پر ہونے والی برف باری تقریباً ایک فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس طرح برف باری کا سلسلہ جاری ہے اگر اسی طرح یہ رہا تو بٹل مضافات تقریب کٹ کر رہ جائے گا۔ شاہراہ ریشم بند ہونے کا خدشہ ہے، برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں کمی رہی۔ نجی سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک جام ہو کر رہ گئی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں