قدرتی آبی گذرگاہ ڈھورو پران نالے اور ایل بی او ڈی نالے کی بہتری اور بارش کے پانی کی نکاسی آب بآسانی سے گذارنے کے لیے مختصر المعیاداور طویل المعیاد منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 15 مئی 2024 17:46

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2024ء ) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے ضلع کونسل چئیرمین میر انور تالپور کے ہمراہ قدرتی آبی گذرگاہ ڈھوروپران نالے اور ایل بی او ڈی نالوں کے صفائی کےکام کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ امکانی تیز بارشوں میں بارش کا پانی بآسانی سے گذر جائے اور لوگوں کو مشکلات سے بچایا جائے اس لئے میں خود اس کام کاجائزہ لینے کے لیے دورے پر نکلا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ آر ڈی 210 سے پران نالے اور ایل بی او ڈی کے پانی کو سائفن لگا کر علیحدہ کرنے پر کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائےگا اور جن آر ڈی پر بہتری کی ضرورت ہے وہاں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے دورے کے دوران کمشنر نے مقامی لوگوں کی شکایات معلوم کرنے کے بعد ایل بی او ڈی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ پران نالے اور جسکانی ڈرین نالے پر گیٹ 15 مئی تک لگائے جائیں جبکہ زیرو پوائنٹ پر ورلڈ بینک کے پروجیکٹ کے تحت سائفن اور گیٹ لگانے کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی بآسانی سے ہو سکے .

اس موقع پر ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی تالپور نے کہا کہ عوامی حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے کیونکہ گذشتہ تیز بارشوں سے میرپورخاص شدید متاثر ہوا اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اس لیے کوشش کی جا رہی ہے کہ پران نالے اور ایل بی او ڈی میں موجود درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو دور کیاجا رہا ہے اور امید ہے کہ اس بار بارش کے پانی کا بآسانی سے خراج ہو سکے .

اس موقع پر ایکسیئن ایل بی او ڈی فواد میمن ، اسٹنٹ انجنئیر ناصر نے کمشنر اور ضلع کونسل چئیرمین کو بتایا کہ ایل بی او ڈی کے زیرو پوائنٹ سے آر ڈی 222 تک کام جاری ہے اسی طرح آر ڈی 251 سے آر ڈی 261 پر بھی کام جاری ہے اس ضمن میں فنڈز جاری نہ ہونے اور کچھ نجی زمینوں کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں جنہیں حل کروایا جائے جس پر کمشنر نے کہا کہ ایل بی او ڈی اور پران نالے کی بہتری کے لیے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کی جائے گی .اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ون غلام دستگیر شیخ ، ڈائریکٹر نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میرپورخاص نعیم میمن، اسٹنٹ انجنئیر ناصر جٹ، پی پی عہدیداران و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے .

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں