؁میرپورخاص کی مرکزی شاہراہوں پر مین ہول کے کالر گل سڑ جانے کی وجہ سے ڈھکن غائب ہیں کسی بھی وقت کو بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے

پیر 13 مئی 2024 18:45

,میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) میرپورخاص کی مرکزی شاہراہوں پر مین ہول کے کالر گل سڑ جانے کی وجہ سے ڈھکن غائب ہیں کسی بھی وقت کو بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، رہائشی علاقوں میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے گندے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے، سیوریج کے کھڑے گندے پانی سے شدید تعفن اٹھنے لگا، بلدیہ اعلیٰ کے منتخب نمائندے اور افسران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں سیوریج کے پانی سے مچھروں کی افزائش نسل ہو رہی ہے علاقے کے رہائشیوں کا جینا عذاب ہو گیا ہے، علاقے میں تعینات نالہ گینگ کا ملازم ریٹائرڈ ہونے کے بعد دوسرا ملازم تعینات نہیں کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی مرکزی شاہراہوں پر مین ہول کے کالر گل سڑ جانے کی وجہ سے ڈھکن غائب ہیں کسی بھی وقت کو بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے جبکہ علاقے میں تعینات نالہ گینگ کے ملازم کو ریٹائرڈ ہوئے ایک عرصہ ہو گیا ہے لیکن اس کی جگہ کوئی دوسرا ملازم تعینات نہیں کیا گیا ہے بلدیہ اعلیٰ کے منتخب نمائندوں اور افسران سے شکایت کرنے پر کوئی ازالہ نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ان دنوں گندگی کی راج دھانی بنا ہوا ہے اور شہر کے مختلف علاقے جن میں ٹور آباد، ڈھولن آباد، کھڈ پلاٹ، غریب آباد، آجن پاڑہ، بلوچ پاڑہ، آدم ٹاون، کھڈرو لائین، نٹ پاڈہ، پی ایم کالونی، کھری کواٹر، نیو ٹاون اور دیگر علاقے شامل ھیں جہاں گلیوں کی تعداد تقریبا 180 کے قریب ھے اور صفائی کے لئے سرکاری سنیٹری ورکرز 6 ھیں جو کے ان علاقوں کے لئے نہ ھونے کے برابر ھیں صفائی کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کی روڈ راستوں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا رہنا معمول بن گیا ہے اور کھڑے پانی سے شدید تعفن اٹھ رہا ہے گندے پانی سے مچھروں کی افزائش نسل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین دوہری اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ بلدیہ اعلیٰ کے منتخب نمائندے اور افسران خواب غفلت میں گہری نیند سو رہے ہیں ان علاقوں کے رہائشیوں نے صوبائی وزیر بلدیات، سکریٹری بلدیات، میئر، چیئرمین ٹی ایم سی اور یوسی چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں اضافی سنیٹری ورکرز تعینات کئے جائیں اور نالے کی صفائی کے لئے نالہ گینگ کا عملہ مقرر کیا جائے تاکہ دیگر کاموں کے ساتھ صفائی بھی مکمل طور کرائی جائے تاکہ ان علاقوں کے عوام سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں