ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سونو خان چانڈیو کا تحصیل سندھڑی میں رورل ہیلتھ سینٹر فلھڈیوں اور آگ سے متاثرہ گاؤں کا دورہ

ہفتہ 18 مئی 2024 17:47

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سونو خان چانڈیو نے کہا ہے کہ وہ خود اسپتالوں میں جہاں بھی کسی قسم کا واقع رونما ہوتا ہے وہاں خود پہنچ کر معاملات کو اپنی آنکہوں سے دیکھنے کے بعد انکے حل کرنے کی عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ اور کہا کہ عوام کی خدمت کے لیئے انہیں اللہ پاک نے چنا ہے اور عزت اور شہرت سے نوازا ہے اس لیئے عوامی خدمت کے جذبے کو اپنی دلوں میں سرشار کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں حاجی سلام ہالیپوٹو میں آتشزدگی سے جل جانے والے گھروں اور جگہ وقوعہ کا دورے کے دوران کیا ۔ انہوں نے کولہی برادری کے جلے ہوئے مکانات نقصانات کا جائزہ لینے کے ساتھ متاثرین میں ضروری کھانے پینے کی چیزیں ٹینٹ تقسیم کیئے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سونو خان چانڈیو نے رورل ہیلتھ سینٹر فلھڈیوں تحصیل سندھڑی کا دورہ کیا اور فلھڈیوں رورل حالت سینٹر میں ڈاکٹر عملے کی کمی ادویات کی عدم دستیابی سمیت صفائی ستھرائی کے فقدان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں