زکریا یونیورسٹی ملتان میں ’’ورلڈ فارماسسٹ ڈے ‘‘جوش و خروش سے منایا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 21:09

ملتان۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ’’ورلڈ فارماسسٹ ڈے ‘‘جوش و خروش سے منایا گیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے اپنے صدارتی خطاب میں اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ زکریا یونیورسٹی فارمیسی فیکلٹی نے ریسرچ اور تدریس کی دنیا میں اپنا ایک مقام بنایا ہے، جسکا پاکستان کیساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جاتا ہے، وائس چانسلر نے ڈین آف فارمیسی، اساتذہ اور طالب علموں کو مبارکباد دی کہ انہوں نے اس دن کی مناسبت سے سرگرم حصہ لیا، وائس چانسلر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ایک فارماسسٹ کی نگرانی میں یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر کی تنظیم نو کی جائیگی، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر بشیراحمد چوہدری نے فیکلٹی آف فارمیسی کے کلیدی کردار برائے قومی و بین الاقوامی حالات کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ترکی کے ساتھ معاہدہ برائے تبادلہ اساتذہ و طلبہ کا اہتمام کیاگیا ہے، آئندہ برسوں میں چار وفود کا تبادلہ دونوں یونیورسٹی کے مابین ہوگا، جس کے تحت آئندہ دو برسوں میں ریسرچ کیلئے اساتذہ اور طلبہ دونوں ممالک کے مابین تبادلہ کریں گے، پروفیسر ڈاکٹر عزیر احمد نے کہا کہ فارماسسٹ دوائوں کی شناخت کرتا ہے اور تشخیص میں بھی مدد گار ہوتا ہے، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ نے شعبہ فارمیسی میں تنوع اور جدت کے بارے میں خیالا ت کا اظہار کیا، ڈاکٹر سہیل ارشد نے فارماسسٹ کی خدمات کا اعتراف کیا اور فیملی فارماسسٹ کے حوالے سے گزارشات پیش کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں