وائس چانسلر کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے متعدد شعبوں اور ایم بی بی ایس کے امتحانی مراکز کا دورہِ

جمعہ 19 جنوری 2024 16:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے نشتر یونیورسٹی میں گزشتہ روز مختلف شعبوں کا دورہِ کیا۔ انہوں نے اے ٹی ایم مشین کی تنصیب کے لیے سائیٹ اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل امتحان کے لیے قائم کردہ مراکز کا دورہِ کیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔

پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے شعبہ بائیؤ کیمسٹری کا دورہِ کیا اور نشتر اسمبلی ہال میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔علاوہ ازیں وائس چانسلر نے نشتر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈائریکٹر فنانس اور رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس بھی شریک تھے۔ اجلاس میں بجٹ اور دیگر اہم امور کو زیر بحث لایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں