آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم سرداورخشک رہے گا،،محکمہ موسمیات

جمعہ 26 جنوری 2024 20:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مو سم سرداورخشک رہے گا جبکہ صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.2اورکم سے کم8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔صبح 8 بجے ہوا میں نمی کاتناسب 86فیصد اورشام 5بجے 63 فیصد تھا۔آج ہفتہ کو طلو ع آفتاب صبح7بجکر06منٹ پر اور غروب آفتاب شام 5بجکر47منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں