خواتین یونیورسٹی ملتان میں 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات ہوں گی

جمعرات 7 مارچ 2024 17:36

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) خواتین یونیورسٹی ملتان میں 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان خواتین یونیورسٹی کے مطابق خواتین کا عالمی دن 8 مارچ کو منایا جارہاہے، ویمن یونیورسٹی ملتان، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ایس ایس ڈی او کے باہمی اشتراک سے اس اہم دن کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جائے گی۔ تقریب کی مہمان خصوصی کمشنر ملتان مریم خان ہوں گی جبکہ ان تقریبات کی فوکل پرسن رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں