نشترمیڈیکل یونیورسٹی وہسپتال برن یونٹ کے ڈاکٹروں نے استعفی دیدیئے

منگل 26 مارچ 2024 16:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال ملتان کے پاک اٹالین برن یونٹ کے ڈاکٹروں نے منگل کے روزمبینہ سیاسی مداخلت کے الزامات عائد کر تے ہوئے استعفیٰ دیدیا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرپروفیسر ڈاکٹرمسعود الرؤف ہراج کے ہمراہ فیکلٹی ممبران نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ممبران میں ڈاکٹرناہید چوہدری ،پروفیسرڈاکٹروسیم ربانی ،ڈاکٹربلال سعید ،ڈاکٹرنوید شہزاد ،ڈاکٹراکمل شاہ ،ڈاکٹرعلی مہدی شامل ہیں ۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ برن یونٹ میں سابق ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کی مداخلت جاری ہے ،نئے تعینات ہونے والے ایگزیکٹوڈائریکٹرپربھی جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کاالزام عائد کیاگیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ میرٹ پربرن یونٹ کاسربراہ پلاسٹک سرجن تعینات کیاجائے اورمداخلت بندکی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں