جاوید ہاشمی بھی عدلیہ کے خلاف میدان میں اتر آئے

چیف جسٹس نے میرا ہاتھ اس لیے چوما کہ کیونکہ میں تحریک انصاف میں تھا،جاوید ہاشمی کا الزام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 فروری 2018 21:50

جاوید ہاشمی بھی عدلیہ کے خلاف میدان میں اتر آئے
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 فروری 2018ء ) :جاوید ہاشمی بھی عدلیہ کے خلاف میدان میں اتر آئے۔ جاوید ہاشمی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس نے میرا ہاتھ اس لیے چوما کہ کیونکہ میں تحریک انصاف میں تھا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن مشکل ترین وقت ہونے کے بعد بھی اداروں سے تصادم کی راہ پر گامزن ہے۔ایک بعد ایک رہنما عدلیہ کے خلاف زہر افشانی کرتا نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)

ابھی دانیال اور طلال کا معاملہ حل نہ ہوا تھا کہ مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما بھی عدلیہ کے خلاف میدان میں کود پڑے۔انہوں نے چیف جسٹس پر الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ چیف جسٹس نے میرا ہاتھ اس لیے چوما کہ کیونکہ میں تحریک انصاف میں تھا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے میرا ہاتھ کیوں چوما اس کا جواب دیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے فیصلے کیے جاتے ہیں ، عمران خان حلف اٹھائیں ، عدالتوں کی مدد سے حکومت گرانے کی بات نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں