حضور نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ زندگی گزارنے کا بہترین عملی نمونہ ہے

بدھ 8 مئی 2024 23:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) پروفیسر ڈاکٹر نثار الرحمان نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺکا اسوہ حسنہ ہمارے لئے زندگی گزارنے کا بہترین عملی نمونہ ہے نئی نسل اس سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنی عملی زندگی کا آغاز کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور رائل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کالج ملتان کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے نعت اور تقاریر بھی پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات میں حوصلہ افزائی کے لئے انعامات اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر نعیم اقبال نعیم،ڈاکٹر زمان خان، ڈاکٹر محمد یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں