سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاجلالپورحادثے پراظہارافسوس

منگل 16 اگست 2022 12:31

سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاجلالپورحادثے پراظہارافسوس
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جلالپورکے قریب بس اورٹرالر کے المناک حادثہ پراظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افرادکے درجات کی بلندی اورزخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعاکی ہے ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان انتظامیہ کو حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی بھرپور امداد اور حادثے میں زخمیوں کو بہترین اور فوری طبی امداد دینے کی بھی ہدایت کی اورکہاکہ اس موقع پرعوام کی جانب سے بھی جوامدادی کام کئے گئے وہ قابل ستائش ہیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں