درخت ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،واصف مظہرراں

جمعہ 22 اکتوبر 2021 14:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) ایم پی اے واصف مظہر راں نے کہا ہے کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پی ایچ اے ملتان شہرکی خوبصورتی میں اضافے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی ایچ اے ہیڈ آفس میں پروجیکٹ آئیڈنٹیفکیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین ملک امجد عباس اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس لطیف خان بھی موجود تھے۔واصف مظہرراں نے مزید کہاکہ شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں درخت لگائے گئے ہیں۔ مستقبل میں شہر میں پہلے سے موجود پارکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ نئے پارکوں کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے جس کے لئے منصوبہ بندی ترتیب دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چار سکیموں پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گاجس میں گرین بیلٹس اور پارکوں کی تزئین و آرائش شامل ہے۔ پارکوں میں لائٹس اور دیگر سہولیات کے لئے بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں