اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ

لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی ٹیسٹ کی مد میں اضافی فیس بھی جمع کروانا ہو گی،نوٹیفکیشن

جمعہ 10 مئی 2024 17:01

اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) موٹرکار اورموٹر بائیک ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس فیس 25فیصد بڑھا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ارجنٹ لائسنس بنوانے والوں کو 2ہزار روپے اضافی جمع کروانا ہوں گے، لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی ٹیسٹ کی مد میں اضافی فیس بھی جمع کروانا ہو گی۔لائسنس بنوانے والے کو موٹر کار موٹر بائیک کی 200روپے، ایل ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کی 300روپے اضافی فیس دیناپڑے گی۔ہیوی لائسنس کے لئے ٹیسٹ فیس 500روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ لائسنس منتقلی کے لئے این او سی فیس بھی ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں