ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی مینگو فیسٹیول جیسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھے گی،ڈپٹی کمشنرملتان

پیر 16 جولائی 2018 23:31

ملتان۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک نے کہا ہے کہ ملتان کی پہچان پھلوں کے بادشاہ آم کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لئے مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مینگو فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں اور سرمایہ داروں کی دلچسپی نے ضلعی انتظامیہ کے حوصلے بلند کردیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی مینگو فیسٹیول جیسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی میرج کلب میں منعقدہ مینگو فیسٹیول کے آخری روز بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مینگو فیسٹیول کے مختلف سٹالز اور انواع و اقسام کے پھلوں کی ورائٹی دیکھی۔ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک نے کہا کہ ہم آم کی ایکسپورٹ بہتر بنا کر معاشی طور پر ملتان کے سرمایہ کاروں کو مضبوط کر کے نئے روزگار کے مواقع پید اکرسکتے ہیں۔مینگو فیسٹیول کے ذریعے پوری دنیا کو آم سمیت لوکل مصنوعات سے روشناس کرایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مینگو فیسٹیول میں زرعی کمپنیوں کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے ہیںجبکہ بچوں کے لیے جھولے اور پلے لینڈ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں