حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان سمیت 4مارکیٹ کمیٹیوں کی کارکردگی کو مثالی قرار دیدیاگیا

بدھ 19 ستمبر 2018 01:00

ملتان۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان سمیت 4مارکیٹ کمیٹیوں کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سپیشل سیکرٹری مارکیٹنگ کی جانب سے تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکومت پنجاب کو پیش کردی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کمیٹی ملتان کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن پر رہی ہے ،گوجرانوالہ ،سمندری ،بھکر اور ملتان کی مارکیٹ کمیٹی ریکوری سمیت دیگر اہداف مکمل کرنے میںکامیاب رہی ہیں ،اچھی کارکردگی دکھانے پر سپیشل سیکرٹری مارکیٹنگ نے چاروں مارکیٹ کمیٹیوں کے سربراہان کو تعریفی لیٹر بھی جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ ملتان آصف رضا نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر منڈیوں میں مزید بہتری لائیں گے ،پنجاب بھر میں سر فہرست آنا ایک اعزاز ہے ہم اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کے لئے تما م اقدامات پر عمل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں