ضلعی انتظا میہ اب تک 50 ار ب رو پے سے زائد کی ار اضی قبضہ مافیا سے واگزا ر کر اچکی ہے ،ڈپٹی کمشنرملتان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20

ملتان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء)ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مد ثر ریا ض ملک نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کو ضلع ملتا ن کی ایک انچ سرکاری ارا ضی پر قدم رکھنے نہیں دینگے ۔ضلعی انتظا میہ اب تک 50 ار ب رو پے سے زائد کی ار اضی مافیا سے واگزا ر کر اچکی ہے جو کہ ایک ریکا رڈ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ قبضہ ما فیا سے واگزا ر کرائے گئے ایم سی سی گر ائو نڈ کو عوام کیلئے مثا لی تفریح گا ہ اور کھیلو ں کا مر کز بنا ئیں گے ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز ایم سی سی گرا ئو نڈ کے دور ے کے موقع پر کیا ۔ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر ریو نیو ڈا کٹر میر نوا ز ،اسسٹنٹ کمشنر صد ر قا ضی منظو ر سمیت ضلعی حکا م بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔ڈ پٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک نے کہا کہ ایم سی سی گر ائو نڈ کو منفی سر گر میو ں کیلئے استعما ل کیا جا رہاتھاجبکہ لیز ختم ہو نے کے باوجود غیر قانو نی دکا نا ت تعمیر کر کے کروڑو ں روپے کے ناجا ئز کر ایے وصو ل کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظا میہ قبضہ ما فیا کے خلا ف کیس نیب کو بھجوا رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ایم سی سی میں خواتین کھلاڑیوں کیلئے علیحدہ جگہ مختص کر کے انڈور گیمز کو فر وغ دیا جا ئے گا ۔نوجوانو ں کیلئے بلا معاوضہ جسمانی ورزش کیلئے جدید ترین جم بنا یا جا ئے گا جہا ں ماہر تر ین انسٹر کٹر تعینات کئے جا ئیں گے ۔اس موقع پر انہو ں نے ہدایت کی کہ محکمہ سپو رٹس کے تما م دفاتر فوری طو ر پر ایم سی سی گر ائو نڈ کی ملحقہ عما رت میں شفٹ کر کے کھیلو ں کی سر گر میو ں کو بحا ل کیا جا ئے ۔انہو ںنے مزید کہا کہ گر ائونڈ کی چا ر دیوا ر ی سے ملحقہ سرکاری اراضی کو ملبہ جا ت سے پا ک کر کے سرکار ی استعما ل میں لایا جا ئے ۔اس موقع پر محکمہ سپو رٹس کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں