ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈاکٹر اختر ملک کی تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال شجاع آباد کے دورہ پرگفتگو

ہفتہ 25 مئی 2019 18:16

ملتان ۔25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) صوبائی وزیر پنجاب توانائی ڈاکٹر اختر ملک گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کے ہمراہ اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد پہنچ گئے۔صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو میں داخل مریضوں کودی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیااور فارمیسی کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی فراہمی، فارمیسی سٹور اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔مراکز صحت اور ٹی ایچ کیو میں گائنی ،ایکسرے اورالٹراساؤنڈ سمیت تمام سہولیات بلامعاوضہ دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے فارمیسی میں فوری ماہر فارماسسٹ تعینات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کو مثالی بنانے کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کریں گے۔ڈی ایچ کیو شجاعباد کی نئی بلڈنگ کی جلد تکمیل کے لیے محکمہ بلڈنگز کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ عامر خٹک نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر شجاعباد میں نیا گائنی وارڈ بھی جلد فنکشنل کردیا جائے گا۔اس موقع پر ایم ایس شجاع آباد ہسپتال کی جانب سے صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں