نامور شاعر اور دانشور رشید قیصرانی کی 9 ویں برسی 21 جون کو منائی جائے گی

جمعرات 20 جون 2019 13:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) نامور شاعر اور دانشور رشید قیصرانی کی 9ویں برسی 21جون کو منائی جائے گی۔ رشید قیصرانی کاتعلق تونسہ کے قصبہ کوٹ قیصرانی سے تھا۔وہ13دسمبر 1930ء کو پیدا ہوئے، پرائمری اورمیٹرک کی تعلیم آبائی علاقے سے مکمل کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے پنجاب یونیورسٹی لاہورسے گریجویشن کی ڈگری لی۔1953ء میں ایئرفورس میں پائلٹ آفیسر کی حیثیت سے کمیشن حاصل کیا۔1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں بھرپور حصہ لیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مظفرگڑھ میں رہائش اختیار کی۔ ان کے شعری مجموعے ’’ فصیل لب‘‘اور ’’ کنارے چشم‘‘ کے نام سے شائع ہوئے۔ 21جون2010ء کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں