رقوم کی تقسیم کار میں شفافیت اور آسانی پیدا کرنے کیلئے پاکستان بیت المال نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، عون عباس بپی

پاکستان بیت المال سے وابستہ مستحق افراد کو امداد کی ترسیل الیکٹرانک بائیومیٹرک کی تصدیق کی مددسے کی جائے گی، منیجنگ ڈائریکٹر

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:58

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ رقوم کی تقسیم کار میں شفافیت اور آسانی پیدا کرنے کے لیے پاکستان بیت المال نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، آج کے اقدام کی بدولت پاکستان بیت المال سے وابستہ مستحق افراد کو امداد کی ترسیل الیکٹرانک بائیومیٹرک کی تصدیق کی مددسے کی جائے گی۔

وزیر اعظم پاکستان ملک کے محروم اور نادار افراد کی بحالی اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی عوامی فلاحی سوچ کی روشنی میں پاکستان بیت المال ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بیت المال نے یونائیٹد بینک لمیٹد (اومنی)سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت تمام مستحقین کو امداد کی ادائیگی کو سہل اور بروقت بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان بیت المال کے صدر دفتر میں ایک تقریب ہوئی جس میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے۔

اس تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی، نیشنل بزنس ہیڈ، یو بی ایل شہزاد شاہد اور دیگر سینئر عہد داران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم۔ڈی پاکستان بیت المال کا کہنا تھا کہ رقوم کی تقسیم کار میں شفافیت اور آسانی پیدا کرنے کے لیے پاکستان بیت المال نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، آج کے اقدام کی بدولت پاکستان بیت المال سے وابستہ مستحق افراد کو امداد کی ترسیل الیکٹرانک بائیومیٹرک کی تصدیق کی مددسے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان ملک کے محروم اور نادار افراد کی بحالی اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی عوامی فلاحی سوچ کی روشنی میں پاکستان بیت المال ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس موقع پر یوبی ایل کے نیشنل بزنس ہیڈ شہزاد شاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب افراد کی آسانی کے لیے پاکستان بیت المال کے ساتھ مل کر کام کرنا باعث مسرت اور عزت ہے۔انہوں نے سماجی تحفظ کے میدان میں مزید تعاون اور تکنیکی مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں