ڈپٹی کمشنر کا دیہی مرکز صحت شیر شاہ کا دورہ، مریضوں سے مسائل معلوم کیے

ہفتہ 20 اپریل 2024 13:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ مریضوں کے ہجوم والے مراکز صحت کو اپ گریڈ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہاہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے رورل ہیلتھ سنٹرشیر شاہ کے اچانک دورے کے موقع پرکیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم سہولیات،حاضری اور ادویات کا سٹاک چیک کیا۔رضوان قدیر نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں