ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گلوبل وارمنگ کے ایشو تشویشناک ہیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 22 اپریل 2024 16:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گلوبل وارمنگ کے ایشو تشویشناک ہیں چنانچہ شجرکاری مہم میں سول سوسائٹی اور ہر مکتبہ فکر کی شرکت ناگزیر ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کونسل آفس میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر پودا لگاتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں نجی سیکٹر کے تعاون سے پہلے مرحلے میں 1 ہزار پودے ضلع کونسل کے حوالے گئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہاکہ ستھرا پنجاب مہم میں صفائی کے ساتھ شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے،شجرکاری مہم کی کامیابی کےلئے پودے فراہمی پر نجی سیکٹر کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں