دنیا بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم ارض (انٹرنیشنل ارتھ ڈے ) منایا گیا

پیر 22 اپریل 2024 17:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) دنیا و پاکستان بھر کی طرح شہر اولیاء میں بھی یوم ارض منایا گیا ۔انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے موقع پر ریسکیو1122ملتان کی جانب سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں ریسکیورز، ریسکیوولنٹیئرز اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایمر جنسی آفیسر انجینئر محمد بلال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم ارض کو منانے کا مقصد ہماری زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کے بارے عوام الناس میں شعور بیدار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک اشیاء کا استعمال اور بعد میں اسے بڑے پیمانے پر جلانا ،پانی کا بے دریغ استعمال، فصلوں کی با قیات کو جلانا، فیکٹریوں کا زہریلا دھواں زمین اور اس کے ماحول کے لیے خطرہ ہیں، ہمیں ایسے اقدامات کو اپنانے سے گریز کرنا چاہیے جو زمینی اور فضائی آلودگی کا باعث بنیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ زمین اور فضا کو صاف ستھرا رکھنے ہر شخص کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،شجرکاری کے ذریعے ہم زمین کے مسلسل بگڑتے ہوئے ماحول میں توازن پیدا کرسکتے ہیں۔

اس دوران شرکاء میں شجرکاری کیلئے پودے بھی تقسیم کئے گئے۔ واضح رہے کی یومِ ارض پہلی بار 22 اپریل 1970 میں منایا گیا تھا،اب ہر سال 22 اپریل کو یہ دن منایا جاتا ہے، دنیا بھر کے عوام میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے اس دن مختلف پروگرامز اور تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔یوم ارض پر دنیا بھر میں بہت سی تنظیمیں شہروں،ساحلوں سمندر،دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پرجا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں