محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام زمین کے علامی دن پر آگاہی واک منعقد

پیر 22 اپریل 2024 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام " عالمی یوم ارض" اور "پلاسٹک فری پنجاب" کے سلسلے میں سوموار کے روز واک منعقد کی گئی جس کی قیادت سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے کی۔

(جاری ہے)

واک میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر انصر محمود چٹھہ ، مہتمم جنگلات ملتان راشد محمود اور محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

سرفراز خان مگسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمینی آلودگی ختم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہےکیونکہ شجر کاری ہی موسمیاتی تغیرات اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کا سب سے آسان، فوری اور سستا طریقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلا سٹک نہ صرف انسانی صحت کے لیے مضر ہے بلکہ ماحول میں آلودگی کی بڑی وجہ بھی ہے۔ لہذا ہمیں اس کا استعمال ترک کر دینا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں