ملتان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ،واسا کا اپنے تمام سٹیشنز کو الرٹ رہنے کا حکم

پیر 22 اپریل 2024 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ملتان میں سوموار کی شام سے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔واسا نے اپنے تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو اسٹینڈ بائی جنریٹرز فعال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ، سیوریج ڈویژنوں کو ٹیمیں،مشینری فیلڈ میں متحرک کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پونڈگ ایریا سے نکاسی آب کیلئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں