شہریوں کو تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،سی پی او ملتان

منگل 23 اپریل 2024 21:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سی پی او ملتان صادق علی نے کہا ہے کہ شہریوں کو تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پولیس لائنز ملتان میں تبدیلی تفتیش بورڈ اجلاس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مقدمات کی سماعت کی گئی اور فیصلے بھی سنائے گئے۔اے آئی جی انویسٹی گیشن جاوید اقبال اور ایس پی لیگل حاکم علی نول بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سی پی او ملتان نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپیلوں کی سماعت میرٹ پر ہوگی اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں