سی پی او ملتان کی جانب سے کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کے احکامات

منگل 23 اپریل 2024 22:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے منگل کو انکے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس آفیسر نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کو بھی یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں