شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ڈی جی پی ایچ اے ملتان

جمعہ 26 اپریل 2024 14:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ گرین فیو چر وژن کے تحت شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننگانہ چوک کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ننگانہ چوک کی تعمیر مکمل کر لی ہے ۔چوک کی تزئین و آرائش میں پینٹ ورک،گھا س اور پودوں کی شجرکاری اور گرلز کی تنصیب و دیگر امور شامل ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ دیگر چوکوں کی تزئین و آرائش پر بھی کام جلد از جلد مکمل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی سعد قریشی اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے نےکہا کہ پی ایچ اے نے ننکانہ چوک اور ماڈل ٹاؤن چوک کی تزئین و آرائش کا کا م بھی مکمل کر دیا ہے ،ملتان کی گرین بیلٹس اور چوکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اانہوں نے بتایا کہ شجرکاری کرنے کے ساتھ ساتھ پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری اہم مرحلہ ہے جس کے لئے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کے وژن اور کمشنر ملتان کی سربراہی میں شہر کو سر سبز و شاداب کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں