ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری

پیر 13 مئی 2024 21:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن صاف ستھرا پنجاب پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے پیر کے روز ملتان شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایل ایم کیو روڈ ،چوک کمہاراں والا، کھاد فیکٹری، این ایل سی بائی پاس ،ابن سینہ میڈیکل کالج کے اطراف سے تجاوزات ہٹوا کر روڈ کلیئر کروا دیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں