عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے پاس خود جائوں گا، فیصل کریم کنڈی

ہمیں اپنا مقدمہ اپنے فورم پر لڑنا چاہیے،سیاستدان اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 14 مئی 2024 15:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں ایک عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے رہنما کے پاس خود چل کر جاں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں پارٹی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں اپنا مقدمہ اپنے فورم پر لڑنا چاہیے، میں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں، میں سب کو عزت دیتا ہوں۔

گورنر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو خیبرپختونخوا میں تو مینڈیٹ سنی اتحاد کونسل کو ملا ہے، تو سنی اتحاد کونسل کو چاہیے کہ مولانا کے تحفظات ٹھیک کرے، خیبرپختونخوا کے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ملنا ہوگا، آپ لفظی جنگ کا خواب پورا کریں لیکن وہاں کے عوام کو ڈیلیور کریں۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ کہا جاتا ہے کہ جس سے اچھائی کریں اس کے شر سے بچیں لیکن ہم اپنے مہمان کا ساتھ ہمیشہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو چیزیں خیبر پختونخوا کی اچھی ہیں وہ دوسرے صوبوں کو لینی چاہیے اور جو چیزیں دوسرے صوبوں کی اچھی ہیں اسے خیبر پختونخوا کو اپنانا چاہیے، میں چاہتا ہوں کہ اس صوبے میں ایس آئی یو ٹی جیسے ہسپتال بنیں، یہاں کسان کارڈ ملے، یہاں اچھا مقابلہ ہونا چاہیے۔گورنے خیبرپختونخوا نے بتایا کہ گالم، گلوچ کی سیاست کا ابھی وقت نہیں، ابھی عوام کی خدمت کا وقت ہے، ہمیں ان کی خدمت کرنی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاستدان اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں