نرسز ہمارے معاشرے میں بے لوث خدمت سرانجام دینے والی رضا کار ہیں،ڈائریکٹر حج

منگل 14 مئی 2024 16:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈائریکٹر حج ریحان عباس نے کہا ہے کہ نرسز ہمارے معاشرے میں بے لوث خدمت سرانجام دینے والی رضا کار ہیں جو دکھی انسانیت اور بیمار مریضوں کی دیکھ بھال ان کے اپنوں سے بڑھ کر کرتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کالج آف نرسنگ ملتان کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 30 لاکھ قابل نرسوں کی ضرورت ہے جس کو پورا کرنے کے لیے نرسنگ کالجزکوششیں کر رہے ہیں اور یہ کالج ان چند کالجز میں سے ایک ہے جو بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے نرسز کی تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ہیں۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر زمان مستوئی اور نرسنگ کے طالب علموں نےمختلف ہسپتالوں میں جا کر چارج نرسوں کو کارڈز دیئے اور ان کو خراج تحسین کے طور پر تحائف بھی دیئے۔ تقریب کے اختتام پر نرسنگ ڈے کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر نثار الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر نرمین حسیب ڈاکٹر ارسلان حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں