ملتان ، ضلعی انتظامیہ نے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیئے

منگل 14 مئی 2024 17:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں سورج کنڈ روڈسمیت مرکزی مقامات پر تعمیرات مسمار کی گئیں، ممتاز آباد اور سورج کنڈ روڈ پر قائم غیر قانونی بازار ،ٹینٹ اور کھوکھے بھی ختم کردیئے گئے۔

آپریشن میں میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ وہ ازخود تجاوزات ختم کر دیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں