سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری، مزید سات گیس چور پکڑ لئے گئے

بدھ 15 مئی 2024 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں بدھ کے روز متعدد میٹر منقطع کر دئیے گئے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں تین صارفین اپنے میٹر غیر قانونی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ فکس کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ٹاسک فورس نے ان کے میٹر منقطع کردیئے۔ ایک صارف کا میٹر جعلی شناختی کارڈ کی بنا پر سیلز ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر منقطع کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح چار مزید صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں میں گیس دینے میں ملوث پائے گئے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ علاؤہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے نادہندگان سے 40000 روپے کی وصولی بھی کی۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے میٹر خود غیر قانونی طور پر شفٹ کرتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ لہذا صارفین گیس میٹر یا لائنوں کی غیر قانونی فکسنگ یا شفٹنگ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں